تارکین کے ترسیل زر میں 1.2فیصد کمی
ریاض۔۔۔۔سال رواں کے ابتدائی 8ماہ کے دوران 2017ء کے مذکورہ دورانیہ کے مقابلے میں تارکین کی ترسیل زر میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ اس دوران سعودیوں کی ترسیل زر میں ٹھہراؤ ریکارڈ کیا گیا۔2018ء کے آغاز سے اگست کے اختتام تک سعودیوں نے 41.22ارب ریال باہر بھیجے جبکہ 2017ء میں 41.05ارب ریال بھیجے تھے۔ امسال 173ملین ریال کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ساماکا کہنا ہے کہ تارکین نے امسال 8ماہ کے دوران 93.66ارب ریال وطن بھجوائے جبکہ 2017ء کے ابتدائی 8ماہ کے دوران 94.85ارب ریال بھجوائے تھے۔ امسال 1.2فیصد یعنی 1.19ارب ریال کم بھجوائے گئے۔