ٹورا نٹو ۔۔۔روہنگیا مسلمانوں کے خلاف جرائم روکنے میں ناکامی کے بعد کینیڈا کے ارکانِ پارلیمان نے میانمار کی رہنما آنگ سانگ سوچی کی اعزازی شہریت ختم کرنے کے حق میں ووٹ دیا ۔گزشتہ ماہ اقوامِ متحدہ کی ایک رپورٹ کہا گیا کہ میانمار کی فوج سے روہنگیا مسلمانوں کے قتلِ عام کے بارے میں تحقیقات کی جانی چاہیے۔گزشتہ 12 ماہ کے دوران ملک میں تشدد کے باعث 7لاکھ روہنگیا افراد ملک چھوڑ کر بھاگنے پر مجبور ہوئے۔کینیڈا کے دارالعوام میں یہ قرارداد ایسے وقت میں منظور کی گئی جب ایک روز پہلے ہی ملک کے وزیرِ اعظم نے کہا تھا کہ ملکی پارلیمان یہ سوچ رہی ہے کہ آیا آنگ سانگ سوچی اب بھی اعزازی شہریت کی مستحق ہیں یا نہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس قرارداد سے میانمار کی مسلمان اقلیت کے ان لاکھوں افراد کی حالت زار کا خاتمہ نہیں ہوگا۔کینیڈا نے6 معروف افراد کو یہ اعزازی شہریت دے رکھی تھی جن میں سے سوچی ایک تھیں جنہیں 2007 میں یہ اعزاز دیا گیا۔