ماں کے انتقال پر تقی الدین میر سے اظہار تعزیت
ریاض(کے این واصف) معروف سماجی کارکن تقی الدین میر سابق صدر بزم اردو، ٹوسٹ ماسٹرز کلب و جنرل سیکریٹری علیگڑھ مسلم یونیورسٹی اولڈ بوائز ایسوسی ایشن ریاض کی والدہ کا جمعہ کی صبح حیدرآباد دکن میں انتقال ہو گیا۔ احباب نے تقی الدین سے تعزیت اور والدہ کیلئے دعائے مغفرت کی۔