سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس: پنجاب حکومت کا بڑا فیصلہ
لاہور: پنجاب حکومت نے ماڈل ٹاؤن سانحے سے متعلق کیس میں اہم فیصلہ کرتے ہوئے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں استغاثہ کی ٹیم کو تبدیل کردیا۔ ذرائع کے مطابق سانحہ ماڈل ٹاؤن میں دہشت گردی عدالت میں دائرمقدمات کا جلد فیصلہ کرنے کے لیے پراسیکیوشن ٹیم تبدیل کردی گئی ہے۔ پنجاب حکومت نے ڈپٹی پراسیکیوٹرجنرل حافظ اصغر، شیخ سعید اوروقارعابد بھٹی کی جگہ ڈپٹی پراسیکیوٹرجنرل عبدالرؤف وٹو، امتیازسپرا اورآزر سلطان کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے ۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ دنوں پاکستان عوامی تحریک کے رہنما ڈاکٹرطاہرالقادری سے ٹیلی فونک گفتگوکی تھی ، جس میں انہوں نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے لواحقین کو جلد انصاف فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا تھا۔