Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بلوچستان میں نئے ڈیمز کی تعمیر پر قرارداد منظور

کوئٹہ: بلوچستان میں زیر زمین پانی کی سطح خطرناک حد تک گرنے کے بعد صوبائی اسمبلی میں نئے ڈیمز کی تعمیر سے متعلق قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈپٹی اسپیکر اسمبلی بابر موسیٰ خیل کی صدارت میں ہونے والے صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں پشتونخوا میپ کے رکن اسمبلی نصر اللہ زیرے نے مختلف اضلاع میں ڈیمز کی تعمیر سے متعلق قرارداد ایوان میں پیش کی جس میں کہا گیا ہے کہ صوبے میں زیر زمین پانی کی سطح خطرناک حد تک گر چکی ہے۔ لہٰذا مسئلے سے بروقت نمٹنے کے لیے بڑے ڈیمز کی فوری تعمیر کے لیے عملی اقدامات اٹھائے جائیں۔ اس موقع پر صوبائی وزیر زمرک اچکزئی نے کہا کہ حکومت صوبے میں بڑے ڈیمز کی تعمیر کے لیے اقدامات کر رہی ہے ، موجودہ حالات میں صوبے میں ڈیمز کی تعمیر وقت کی ضرورت بن چکی ہے جب کہ صوبے میں پانی کے بحران کی ے مہ دار سابق حکومت کی ہے کیوں کہ ماضی کی حکومتوں نے اس اہم مسئلے کی جانب کوئی توجہ نہیں دی۔ بعد ازاں پشتون خوا میپ کے رکن صوبائی اسمبلی نصر اللہ کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد کو متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔
 
 

شیئر: