Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

احتجاج کی کال واپس لے لی ،فاروق ستار

کراچی ...ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ سندھ اسمبلی میں ہونے والی تقاریر سے صوبے کے عوام کو فائدہ نہیں ہوگا۔بلاول بھٹو کا تقاریر پر ایکشن لینا قابل تعریف ہے۔ ہجرت کے بعد مہاجروں کی سندھ کے عوام نے دل کھول کر مدد کی۔پاکستان بنانے والے اگر پاکستان کا حصہ نہیں تو پھر کون ہیں۔ میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کے سہیل انور سیال کی تقاریر پر ایکشن لینے کے باعث احتجاج کی کال واپس لے لی ۔محمد حسین کی جانب سے بیان پر کسی کی دل آزاری ہوئی تو معذرت خواہ ہوں۔کراچی پاکستان کو پال رہا ہے۔اگر بلاول بھٹو کی طرح آصف زرداری صاحب گزشتہ سالوں میں ایکشن لیتے تو حالات بہتر ہوتے۔بلاول بھٹو کو اپنی والدہ کے نقش قدم پر چلنا چاہیے۔بلاول بھٹو کو بلدیاتی اداروں کو مضبوط اور مئیر کو بااختیار بنائیں،جو دیہی سندھ میں پیسہ لگایا جاتا ہے اس کا بھی بلاول بھٹو کو جائزہ لینا چاہیے۔دیہی علاقوں میں فنڈ دینے کے باوجود وہاں کے حالات بہتر نہیں۔ 

شیئر: