ہم وطن کے سعودی قاتل گرفتار
حائل.... قانون نافذ کرنےوالے ادارے کے اہلکاروں نے ہم وطن کے مفرور قاتلوں کو گرفتار کرلیا ۔ عاجل ویب نیوز کے مطابق حائل کے جنوبی قصبے میں رشتہ داروں میں کسی بات پر اختلاف ہو گیا جس پر 2 افراد نے اپنے تیسرے رشتہ دار کو ہلاک کر دیا ۔ ملزمان جائے وقوعہ سے فرار ہو گئے ۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی جس نے نعش اپنی تحویل میں لے کر قاتلوں کی تلاش شروع کر دی ۔ پولیس نے تھوڑی ہی دیر میں دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا تاہم آلہ قتل برآمد نہ ہوا ۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں مقامی ملزمان سے تحقیقات جاری ہیں ۔