جدہ .... وزارت محنت وسماجی بہبود آبادی کے اہلکاروں نے جعلی انسپکٹر کو گرفتار کر لیا جو خود کو وزارت محنت کا افسر ظاہر کر کے مارکیٹوں کا دورہ کر رہا تھا ۔ عکاظ اخبار نے وزارت محنت و سماجی بہبود آبادی کی ٹویٹر اکاﺅنٹ پر جاری بیان کے حوالے سے لکھا ہے کہ خود ساختہ انسپکٹر کو گرفتار کر کے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں ۔ اس بارے میں مزید تفصیلات کا علم نہ ہو سکا کہ جعلی انسپکٹر نے دکانداروں سے کیا مطالبہ کیا یا اسے کس طرح گرفتار کیا گیا۔