Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

14اکتوبر کو نون لیگ مقبولیت ثابت کردیگی،زارا اکبر

 نامور اداکارہ زارااکبر نے کہا ہے کہ 14اکتوبر کو ملک میں ہونے والے ضمنی انتخابا ت میںمسلم لیگ نون دوبارہ اپنی مقبولیت ثابت کردے گی ۔ انہوں نے لندن سے ٹیلی فون پر خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف اور مریم نواز کی رہائی کے بعدنون لیگ میں دوبارہ جان پڑ چکی ہے اور مخالفین اسی وجہ سے خوف میں مبتلا ہیں ۔ گو کہ ابھی محترمہ بیگم کلثوم نواز کی جدائی کا صدمہ ہم سب کو ہے ،وہ ایک بہادر اور جمہوریت پریقین رکھنے والی عظیم خاتون تھیں۔ ان کی کمی ہمیشہ محسوس کی جاتی رہے گی ۔ انہوںنے کہاکہ لندن میںمختلف حلقوں میں  پاکستان کی نئی حکومت کی کارکردگی کا جائزہ لیا جارہا ہے مگر سوائے مایوسی کے اور کچھ نظر نہیں آیا اور پاکستان سے بھی مجھے لاتعداد لوگوںنے پیغام بھیجے ہیں کہ نون لیگ کا دورسنہری تھا۔آج نئے پاکستان کے چکر میںپڑ کر حکمرانوں نے پہلے پاکستان کا بھی برا حال کردیا ہے مگر 14اکتوبر کو عوام ضمنی الیکشن میں اس کا بدلہ لیں گے ۔

شیئر: