Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم بنگلہ دیش روانہ

  لاہور:پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نئی کپتان جویریہ خان کی قیادت میں دبئی کے راستے بنگلہ دیش روانہ ہوگئی۔بنگلہ دیش روانہ ہونے والی 15 رکنی قومی ویمنز کرکٹ ٹیم ڈھاکا پہنچے گی۔پاکستانی ٹیم 8 اکتوبر تک بنگلہ دیش کے خلاف سیریز میں 4 ٹی ٹوئنٹی اور ایک ون ڈے میچ کھیلے گی۔اس کے بعد پاکستان ٹیم بنگلہ دیش سے ملائیشیا روانہ ہو جائے گی جہاں وہ کوالالمپور میں آسٹریلیا ویمنز ٹیم کی میزبانی بھی کرے گی۔ پاکستان ویمنز ٹیم 18 اکتوبر سے29 اکتوبر تک آسٹریلیا کے خلاف سیریز کھیلے گی جس میں 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی شامل ہیں۔سیریز کے بعد پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کے لئے ویسٹ انڈیز روانہ ہوجائیں گی ۔
کھیلوں کی مزید خبریں پڑھنے کیلئے اردونیوز " واٹس ایپ اسپورٹس" گروپ  جوائن کریں

شیئر: