جدہ آنیوالے مسافر سے آئس ہیروئن برآمد
اسلام آباد...ایئر پورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافر سے2 کلو 38 گرام آئس ہیروئن برآمد کر لی۔اے ایس ایف نے ایئرپورٹ پر صوابی کے رہائشی زرولی کے سامان کی تلاشی لی۔ آئس ہیروئن برآمد ہوئی۔ اے ایس ایف کے مطابق آئس ہیروئن کپڑوں میں چھپائی گئی تھی۔ مسافر نجی ایئرلائین سے جدہ جا رہا تھا۔اے ایس ایف حکام نے مسافر زر ولی کو اے این ایف کے حوالے کردیا۔ اینٹی نارکوٹکس فورس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے معاملہ کی تحقیقات شروع کر دی۔