کسان تحریک کاآغاز، دہلی میرٹھ شاہراہ جام
غازی آباد۔۔۔۔بڑھتی ہوئی مہنگائی اوربے روزگاری اور قرضوں کی معافی کے مطالبے کیلئے کسانوں نے حکومت کیخلاف تحریک کا آغاز کردیا۔ تحریک میں شامل ہونے کیلئے کسان بڑی تعدادمیں پیدل اور ٹریکٹر ٹرالیوں کے ذریعے محی الدین پور سے چل کر مراد نگر پہنچنا شروع ہوگئے جوپیر کی صبح کملا نہر و میدان میں جمع ہونگے جہاں سے 2اکتوبر کو دہلی روانہ ہونگے۔علاوہ ازیں ہری دوار سے کسانوں کی کثیر تعد اد دہلی پہنچے گی۔ایس پی ٹریفک شیام نرائن سنگھ نے بتایا کہ میرٹھ سے غازی آباد آنے والی چھوٹی بڑی گاڑیوںکا رخ محی الدین پور اور مودی نگر سے ہاپوڑ ، پیلکھوا کی جانب موڑ دیا جائیگا۔غاز ی آباد سے میرٹھ جانے والی ٹریفک راج نگر ایکسٹینشن چوراہے سے ہاپوڑ چونگی ہوتے ہوئے ہاپوڑ جاسکے گی۔ ایس پی ٹریفک نے بتایا کہ دوپہر تک چھوٹی گاڑیاں غازی آباد سے مراد نگر جاسکیں گی۔ یہاں گنگ نہر کے کنارے ہوتے ہوئے میرٹھ جایا جاسکتا ہے۔انہوں نے ڈرائیوروں سے اپیل کی کہ دہلی میرٹھ ہائی وے کے بجائے متبادل شاہراہ استعمال کریں۔
رائے دیں، تبصرہ کریں