Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈیزل اور پٹرول مزید مہنگا،لوگوں کی مشکلات میں اضافہ

نئی دہلی۔۔۔۔ڈیزل اور پٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے لوگوں کو راحت ملنے کی امید نظر نہیں آتی۔دہلی اور ممبئی سمیت پورے ملک میں پٹرول کے نرخ میں آج مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ دارالحکومت دہلی میں پٹرول 9پیسے اور ڈیزل 16پیسے مہنگا ہوا۔ قیمتوں میں اضافے کے بعد دہلی میں اب پٹرول83روپے 49پیسے فی لیٹر اور ڈیزل 74روپے 79پیسے فی لیٹر فروخت ہورہاہے۔ اقتصادی دارالحکومت ممبئی میں بھی تیل کی قیمتوں میں کوئی ٹھہراؤ نظر نہیں آرہا۔ اتوار کو ممبئی میں پٹرول 9پیسے اور ڈیزل 17پیسے مہنگا ہوا۔نرخ میں اضافے کے بعد آج پٹرول کی قیمت 90روپے 84پیسے اور ڈیزل 79روپے 40پیسے فی لیٹر ہوگیا ہے۔ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کے نرخ گزشتہ 4سال کی اعلیٰ سطح پر پہنچ گیا۔ہندوستان میں تیل کی قیمت عالمی مارکیٹ میں خام تیل کے نرخ کے حساب سے طے ہوتی ہے۔خام تیل کی طلب میں اضافے کے باعث پٹرول اور ڈیزل کے نرخ میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے۔پٹرول اور ڈیز ل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث اپوزیشن عام انتخابات سے قبل حکومت کو ہدف بنارہی ہیں او ر اپنے وعدے پورے کرنے کی باتیں کررہی ہیں۔ساتھ ہی پٹرول اور ڈیز ل کو جی ایس ٹی کے دائرے میں لانے اور ٹیکس میں کمی کا مطالبہ کررہی ہیں۔
مزید پڑھیں:- - - -  -غیر قانونی طور پر امریکہ پہنچنے والے ہندوستانیوں کی تعداد میں اضافہ
رائے دیں، تبصرہ کریں

 

شیئر: