Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نوکری کیلئے ماں کو موت کے گھاٹ اتاردیا

فیروزآباد۔۔۔۔19ستمبر کی شام ٹونڈلا کے تیل فیکٹری روڈ کی رہنے والی بے بی کٹھوریا کے قتل کی گتھی پولیس نے سلجھاتے ہوئے اس کے بیٹے گلشن کو اعتماد پور سے گرفتارکرلیا۔ اس کی نشاندہی پرقتل کیلئے استعمال کئے جانے والے پستول کو برآمد کرلیاگیا۔ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس راجیش کمار سنگھ نے بتایا کہ خاتون کے قاتل کا سراغ لگانے کیلئے ٹونڈلا پولیس نے ٹیم تشکیل دیدی تھی جس نے خفیہ ذرائع سے ملنے والی اطلاع پر خاتون کے بیٹے گلشن کو اعتماد پور سے موٹر سائیکل سمیت گرفتارکرلیا۔پوچھ گچھ کے دوران گلشن نے بتایا کہ 2009ء میں میری والدہ بے بی دیوی اور ٹونڈلا کے ریسٹ کیمپ کے رہنے والے گجیندر عرف گڈو نے میرے والد رام ویر کو قتل کردیا تھا۔ والد کے قتل کے بعد وہ  اپنے بھائی کے ساتھ ہمانشو شیکوہ آباد میں رہنے لگا تھا۔ملزم نے بتایا کہ اس کے والد ریلوے میں چوتھے گریڈ کے ملازم تھے۔والد کے قتل کے الزام میں والدہ جیل چلی گئی تھی۔ وہاں سے چھوٹنے کے بعد انہیں پنشن ملنے لگی تھی لیکن ماں پنشن کی رقم سے ایک پیسہ بھی نہیں دیتی تھی اور نہ ہی والد کی جگہ ملازمت دلانے میں مدد کررہی تھی۔گلشن نے بتایا کہ ماں کے اس روئیے سے دلبرداشتہ ہوکراسے قتل کردیا۔پولیس نے ملزم کیخلاف قانونی کارروائی شروع کردی۔
مزید پڑھیں:- - - - -کسان تحریک کاآغاز، دہلی میرٹھ شاہراہ جام

ہندوستان کی تازہ ترین خبروں کے لئے ’’اردونیوز انڈیا‘‘ گروپ جوائن کریں

رائے دیں، تبصرہ کریں

شیئر: