پالک ، میتھی اور سرسوں کے ساگ کی کرواہٹ دور کرنے کے لیے دھونے کے بعد کسی برتن میں پانی بھر کر اس میں ایک چائے کا چمچہ ہلدی ڈالیں اور پالک میتھی یا سرسوں کو اس میں بھگو دیں .
اگر پکوڑے کرکرے بنانا چاہیں تو بیسن گھولتے وقت تھوڑا سا چاول کا آٹا یا سوجی شامل کردیں .
پکوڑے خستہ اور مزیدار بنانے کے لیے بیسن گھولتے وقت اس میں تھوڑا سا آئل شامل کردیں اور بیسن کو اچھی طرح پھینٹ کر پندرہ بیس منٹ کے لیے رکھ دیں . پکوڑے تلتے ہوئے آنچ کم رکھیں اور اسٹیل کا چمچہ استعمال کریں .
سالن پتلا ہوگیا ہو تو تھوڑی سی بھنی ہوئی سوجی سالن میں ڈال دیں . سالن گاڑھا اور ذائقہ بھی اچھا ہو جائے گا .
کھانا پکاتے وقت اگر موم بتی روشن کرکے چولھے کے پاس رکھ دی جائے تو کھانے کی خوشبو کچن تک محدود رہتی ہے .
بسکٹ زیادہ عرصے تک خستہ رکھنا ہو تو اسے ایئر ٹائٹ لفافے میں بند کر کے فریج میں رکھ دیں .
بھنڈیاں پکاتے وقت چند قطرے لیموں کا رس یا ایک کھانے کا چمچ دہی شامل کردیں تو بھنڈی خستہ پکتی ہے .
پیاز کو فرائی کرنے سے پہلے اگر چند منٹ کے لیے دودھ میں بھگو لیا جائے تو پیاز خستہ فرائی ہوتا ہے .