کشمیر کمیٹی جدہ کا پاکستانی وزیر خارجہ کو خراج تحسین
مکہ مکرمہ (محمد عامل عثمانی)پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ہند کے مکروہ چہرے کو بے نقاب کرکے کشمیریوں کے جذبہ حریت کو دوام بخشا۔ کشمیر کمیٹی جدہ کے صدر مسعود احمد پوری، منیر احمد گوندل، غلام نبی بٹ ، راجہ محمد زریں خان، سردار اقبال یوسف، عامر میر، چوہدری محمد اعظم، نصر اقبال، انجینیئر محمد فاروق اور پرویز یوسف نے ایک مشترکہ بیان میں پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے خطاب کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ انہوں نے ایک جامع اور موثر خطاب کرکے ہند کے مکرو چہرے کو اقوام عالم کے سامنے بے نقاب کرکے سرحد پار کشمیریوں کے جذبات کی ترجمانی کی ہے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ پاکستان کے کسی وزیر خارجہ نے کھل کر اور دوٹوک الفاظ میں ہندوستان کو للکارا ہو۔ پاکستانی وزیر خارجہ نے خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر پاکستان کے موقف کو دنیا کے سامنے پیش کیا۔