الیوم الوطنی: وی آئی پی ایونٹس نے ”کھیلو اور جیتو“ پروگرام منعقد کیا
گلوکاروں نے آواز کا جادو جگایا، پاکستانی نوجوان محمد بن سلمان کے دلدادہ
ریاض( ذکاء اللہ محسن ) یوم الوطنی کے پرمسرت موقع پر وی آئی پی ایونٹس کی جانب سے مقامی مال میں ”کھیلو اور جیتو “کا شاندار پروگرام ہوا۔ 3 روز ہ ایونٹ مدتوں یاد رکھا جاے گا ۔یوم الوطنی کے موقع پر مقامی مال میں سیکڑوں کی تعداد میں روزانہ لوگوں نے شرکت کی اور کھیلو جیتو کی ٹیم کے ہمراہ میوزک مستی اور کھیلوں سے لطف اندوز ہوئے کھیلو جیتو میں نت نئے گیمز نے جہاں بچوں کو محظوظ کیا وہیں بڑے بھی حصہ لینے میں کسی سے پیچھے نہیں رہے اور کھیل کھیل میں ڈھیروں انعامات بھی لے اڑے۔میوزک مستی میں پاکستانی گلوکاروں نے جہاں اپنی آواز کا جادو جگایا وہیں مصری اور سعودی گلوکاروں نے بھی خوب رنگ جمایا اور اپنی آواز سے لوگوں کے دل موہ لئے ۔ خواتین کی کثیر تعداد بھی کھیلو جیتو ایونٹ میں پرجوش اور متحرک نظر آئی،کھیلوں میں بھرپور حصہ لیا ۔وی آئی پی ایونٹس کے ڈائریکٹر عمیر شیخ کا کہنا تھا کہ مملکت کے قومی دن کو یادگار بنانے کےلئے جس طرح خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان کی ہدایت پر شایان شان تقریبات کا انعقاد کیا گیا اور سعودی عوام کے ساتھ غیر ملکیوں نے جس طرح یوم الوطنی کو منایا اس کی کہیں اور مثال نہیں ملتی۔ نوجوان ولی عہد سعودی نوجوانوں کے ہی آئیڈیل نہیں ہم پاکستانی نوجوان بھی ان کے وژن اور سوچ کے دلدادہ ہیں کیونکہ کسی بھی ملک کی یوتھ ہی ملک کو ترقی کی نئی منازل طے کروانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔