Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آسٹریلیا پاک اے پریکٹس میچ :آسٹریلیا کے 4وکٹوں پر 494رنز

دبئی:آسٹریلیا نے 4روزہ پریکٹس میچ کے تیسرے دن پاکستان اے کے خلاف اپنی پہلی اننگز میں مچل مارش کی سنچری کی بدولت 4وکٹوں کے نقصان پر 494رنز بناتے ہوئے مجموعی طور 216رنز کی برتری حاصل کرلی جبکہ اس کی 6وکٹیں ابھی باقی ہیں۔ تیسرے دن کا کھیل ختم ہوا تو ٹریوس ہیڈ 90اور مارنس لابوشیگن39رنز پر کھیل رہے تھے۔ تیسرے دن کی خاص بات مچل مارش کی سنچری تھی ، وہ اپنے بھائی شان مارش کے ساتھ 207رنز کی شراکت قائم کرنے میں بھی کامیاب ہوئے تاہم شان مارش کو افتخار احمد نے94رنز پر بولڈ کرکے سنچری مکمل کرنے سے روک دیا ۔ مچل مارش نے162رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ ٹریوس ہیڈ نے بھی ان کا بھر پور ساتھ دیا جو90رنزبنا کر سنچری کے قریب ہیں۔آسٹریلوی بیٹسمین کھیل پر چھائے رہے اور پاکستانی بولرز کو کسی مرحلے پر حاوی ہونے کا موقع نہیں دیا۔پاکستان اے کی جانب سے وقاص مقصود اور افتخار احمد 2-2کھلاڑیوں کو آوٹ کرنے میں کامیاب رہے ۔ اس میچ میں آسٹریلوی بیٹسمینوں کو بیٹنگ پریکٹس کا خوب موقع ملا ہے اور انہوں نے سائڈ میچ کی حد پاکستانی بولرز کو بے بسی سے دوچار کردیا ہے ۔ آج میچ کا آخری دن ہے اور بظاہر میچ ڈرا کی جانب گامزن ہے ۔
کھیلوں کی مزید خبریں پڑھنے کیلئے اردونیوز " واٹس ایپ اسپورٹس" گروپ  جوائن کریں

شیئر: