Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مارشل آرٹ کے ذریعے ذہن اور جسم کو چاق و چوبندرکھا جاسکتا ہے ، محمود مصری

 اب تک 6 ہزار طلباء کلب سے تربیت حاصل کر چکے ہیں ، الوداعیہ، تقریب سے  محمد اسحاق کا خطاب
  امین انصاری۔ جدہ
 

 اسٹار کراٹے کے کلب کے چیف اڈوائزر اور نائب صدر تلنگانہ این آر آئی فورم محمود مصری کی وطن واپسی پر اسٹار کراٹے کلب جدہ کے بانی محمد اسحاق مسکینی نے الوداعیہ تقریب کا اہتمام کیا ۔ اس موقع پر مختلف تنظیموں کے ذمہ داران اورکراٹے کلب کے صدر محمد حبیب اور بلیک بیلٹ طلباء کی کثیر تعداد موجود تھی ۔ محمد عبدالرحمان بیگ کی تلاوت کلام پاک اورمحمد یوسف وحید ی کی نعت پاک سے تقریب کا آغاز ہوا ۔استقبالیہ کلمات ادا کرتے ہوئے  بانی اسٹارکراٹے کلب محمد اسحاق مسکینی نے کہا کہ محمود مصری کلب کے چیف اڈوائزر ہیں،انکے بہترین مشوروں کو کلب ہمیشہ یاد رکھے گا۔ انہوں نے کلب کی ترقی اور کارکردگی کو بہتر بنانے میں دامے، درمے ، سخنے حصہ لیا  ۔انکی خواہش رہتی ہے کہ طلباء و طالبات مارشل آرٹ سے جڑے رہیں تاکہ ان میں فٹنس کے ساتھ ساتھ سیلف ڈیفنس کی صلاحیتیں موجود رہے ۔ انہو ںنے اس موقع پر کلب سے بلیک بیلٹ حاصل کرنے والے بچوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور کہا کہ اب تک کلب سے 6 ہزار سے زائد طلباء نے اعلیٰ ڈگریاں حاصل کی ہیں اور دنیا کے مختلف ممالک میں مارشل آرٹ کی کلاسس چلا رہے ہیں ۔ صدرکراٹے کلب محمد حبیب نے کہا کہ اخلاص اور نیک نیتی کیساتھ محمد اسحاق نے کلب کی بنیاد ڈالی۔ ابتداء میں 11 بچے تھے، اب یہ تناور درخت بن چکا ہے ۔ محمود مصری نے کہا کہ صحت مند جسم صحت مند ذہن کا ضامن ہے اور صحت مند ذہن بیدار قوم کی نشانی ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ میں اسپورٹس اور مارشل آرٹس کے فروغ پر زور دیتا ہوں۔ میری خواہش ہے کہ ہماری کمیونٹی کے نوجوان مارشل آرٹ کی بلندیاں حاصل کریں تاکہ ان کا جسم چست اور تندرست ہونے کے ساتھ ساتھ دل اور دماغ بھی چاق و چوبند رہے اور ملت اسلامیہ کی خدمت کرنے کیلئے ہمیشہ تر و تازہ رہے ۔ انہوں نے اس موقع پر بانی اسٹار کراٹے کلب محمد اسحاق کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ وہ خاموش خدمت کرکے ملت کے نوجوانوں کو استحکام بخش رہے ہیں ۔ اس موقع پر انہوں نے کلب کے ممبران ، طلباء اور کمیونٹی کے احباب کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے انکے ساتھ بھرپور تعاون کیا اور اپنی نیک تمناؤں سے نوازا ۔محمد علیم الدین نے شکریہ ادا کرتے ہوئے ندیم عبدالباسط ، لیاقت علی خان ، محمد لئیق ،قیام الدین ، عبدالرحمان بیگ ، راقم الحروف ، منور علی خان اور طلباء و شرکاء کا شکریہ ادا کیا جنہو ںنے شرکت کرکے اپنی دیرینہ محبت کا اظہار کیا ۔

مزید پڑھیں:- - - - -پاکستان انٹرنیشنل اسکول العزیزیہ جدہ میں یوم الوطنی کی تقریب

شیئر: