Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چینی خاتون نے فٹبالر کی پٹائی کردی

چانقنگ ، چین .... یہاں فٹبال میدان میں جاری مقابلے کے دوران ایک خاتون پورے غصے او رجلال میں آکر فٹبال میدان میں گھسی اور پھر ایک کھلاڑی کو جو غالباً اسکا دوست تھا کالر سے پکڑا اور اس پر گھونسوں اورمکوں کی بارش کردی۔ عینی شاہدین کاکہناہے کہ خاتون غصے میں پاگل ہوگئی تھی اور اس نے اس کو ان گنت جھانپڑ بھی مارے اور گھونسے بھی جڑے۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ کسی نے بھی وہاں اس شخص کو بچانے کی کوشش نہیں کی ورنہ متعدد کھلاڑی میدا ن میں موجود تھے جبکہ میدان کے کنارے تماشائیوں کی بھی اچھی خاصی تعداد موجو د تھی۔ اب تک اس حوالے سے جاری ہونے والی وڈیو میں ریفری کی بے بسی بھی نظر آتی ہے جو لڑائی کرنے والے جوڑے کے قریب کھڑا سیٹیاں بجاتا نظر آیا اور کھیل روکنے کا حکم دیا۔ خاتون بار بار فٹبالر کو مار رہی تھی اور اس سے سوال کررہی تھی کہ اس نے اتنی بڑی حقیقت اس سے کیوں چھپائی کہ وہ شادی شدہ ہے۔ اس دوران ایک وقت ایسا بھی آیا کہ مار کھانے ولے نے میدان چھوڑ کر بھاگنے کی کوشش کی مگر غصے سے بے قابو خاتون نے اس کی یہ کوشش بھی ناکام بنادی۔ خاتون نے کہا کہ تمہاری بیوی سے اس کو کوئی فرق نہ پڑتا ہو کہ تم نے مجھ سے مراسم بڑھائے مگر میرے لئے یہ بات ناقابل برداشت ہے۔ اخبار مرر نے اس واقعہ کو دلچسپ لیکن معاشرتی بے اطمینانی کا نمونہ بھی قرار دیا ہے۔ 

شیئر: