آئس لینڈ.... آئس لینڈ کے سمندر میں بھاری بھرکم برفانی تودہ گلوبل وارمنگ کا بوجھ نہ سہار سکا اور چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں کی شکل میں ٹوٹ کر بہنے لگا۔گرین لینڈ میں تحقیقاتی مقاصد کے لئے موجود سائنسدانوں نے انوکھا نظارہ اس وقت ریکارڈ کیا جب انہوں نے دیکھا کہ اچانک برف کی موٹی تہہ میں سرسراہٹ ہوئی اور 200 میٹر کا برفانی تودہ پانی میں تیرتے ہوئے آگے بڑھنے لگا۔ واضح رہے کہ دنیا بھر میں گلوبل وارمنگ اور موسمیاتی تغیر کے باعث برفانی تودوں کی ٹوٹ پھوٹ بڑھتی جارہی ہے۔