Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیب عدالت کا اسحاق ڈار کے اثاثے نیلام کرنے کا حکم

اسلام آباد: نیب عدالت نے سابق وزیر خزانہ اور مسلم لیگ ن کے رہنما اسحاق ڈار کی جائداد نیلام کرنے کا حکم جاری کردیا۔ ذرائع کے مطابق نیب عدالت کے جج محمد بشیر نے جائداد نیلامی سے متعلق گزشتہ روز محفوظ کیا جانے والا فیصلہ سنا دیا جس کے مطابق سابق وزیر خزانہ کی گاڑیاں قبضے میں لے کر صوبائی حکومت کے حوالے کی جائیں گی تاہم صوبائی حکومت کے پاس اختیار ہوگا کہ وہ جائداد نیلام کرے یا اپنے پاس رکھے۔ احتساب عدالت کی جانب سے گلبرگ کی جائداد کی تعمیلی رپورٹ بھی پیش کرنے کا حکم دیا گیا۔ واضح رہے کہ نیب نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جائداد نیلامی کے لیے عدالت عالیہ اسلام آباد اور احتساب عدالت میں درخواست دائر کی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ اسحاق ڈار نیب کو مطلوب ہیں۔ نیب اور عدالت اسحاق ڈار کو مفرور قرار دے چکی ہے ۔
 
 

شیئر: