Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الیکٹرک کار نے خاتون ڈرائیور کو گمراہ کردیا

لندن.....جب سے مینول کاروں کی جگہ الیکٹرک کاریں بازار اور سڑکوں پر نظر آنے لگی ہیں انکے بارے میں جہاں طرح طرح کی خصوصیات لوگوں کو بتائی جارہی ہیں وہیں مختلف حلقوں سے ان کے بارے میں آنے والی شکایات بھی کم نہیں ہوتی۔ کوئی الیکٹرک کار کی اندرونی  یا مکینکل خامی کا ذکر کرتا ہے تو کوئی نشستوں کی تنگی یا غیر معمولی کشادگی کی بات کرتا ہے۔ مگر  پھر بھی لوگ الیکٹرک کار خرید رہے ہیں اور اسے استعمال کررہے ہیں۔ اس حوالے سے ایک دلچسپ خبر یہ ہے کہ  ایزابیل ہارڈ مین نامی خاتون اسکاٹ لینڈ جانے کیلئے اپنی الیکٹرک کار  پر گھر سے روانہ ہوئیں۔ اس میں جی پی ایس کے سہارے سفر طے کرتی رہیں مگر پھر انہیں احساس ہوا کہ وہ اسکاٹ لینڈ کیلئے نکلی تھیں مگر انکی منزل کہیں اور چلی گئی اور وہ اپنی منزل سے160میل بھٹک چکی ہیں۔ خیال ہے کہ کار کی بیٹری  خراب ہوگئی تھی یا پھر جی پی ایس سسٹم میں خلل پڑ گیا تھا جس کی وجہ سے وہ راستہ بھٹک گئی۔ بہرحال غلطی کا احساس ہونے پر انہیں  پتہ چلا کہ بیٹری نے دھوکہ دیا۔ ایزابیل کا کہناہے کہ انکی قسمت اچھی تھی کہ قریب ہی چارجنگ پوائنٹ مل گیا مگر اپنی منزل تک پہنچنے کیلئے انہیں کئی میل مزید ڈرائیونگ کرنا پڑی جس میں انکا وقت ضائع ہوا او رکوفت الگ ہوئی۔
مزید پڑھیں:- - - -  -آئس لینڈ: برفانی تودہ ٹکڑوں میں بہنے لگا

شیئر: