تمام بیویوں کو میڈیکل انشورنس کا حق؟
ریاض ... سعودی ہیلتھ انشورنس کے ترجمان یاسر المعارک نے واضح کیا ہے کہ میڈیکل انشورنس کرانے والوں کی تمام بیویوں کو میڈیکل انشورنس میں شامل کرنا ہوگا یہ انکا حق ہے۔ اس سلسلے میں ایک یا دو، یا تین یا چار بیویوں کی کوئی شرط نہیں ہے۔ المعارک نے توجہ دلائی کہ ایک سے زیادہ بیویاں رکھنے والے ملازم کو تمام بیویوں کو میڈیکل انشورنس اسکیم میں شامل کرانے کا حق ہے۔