Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہارٹ بیٹ نیل آرٹ

نیل آرٹ کے بہت سے انداز ہیں ان میں سے ہارٹ بیٹ  ایک بہت ہی خوبصورت آرٹ ہے .  اسے دو سےتین نیل کلرز کی مدد سے با آسانی بنایا جا سکتا ہے .  یہ ڈیزائن اس قدر آسان ہے کہ  اسے بنانے کے لیے کسی ماہر نیل آرٹسٹ سے مدد  لینے کی ضرورت نہیں  بلکہ آپ اسے خود گھر بیٹھے  اپنا سکتی ہیں .  دل کی دھڑکن سے مشابہ  اس ڈیزائن کو دلفریب اور  رنگین امتزاج کے ساتھ ناخنوں پر ترتیب دیا جاتا ہے . سب سے پہلے ہاتھ پر مینی کیور کریں ،  اس پر موسچرائزنگ کریم لگائیں  ، ناخن کی تراش خراش کر کے اسے نیل پالش کے لیے تیار کریں  اور پھر اس پر اپنی پسند کی نیل پالش لگا لیں .  نیل پالش کا ایک کوٹ سوکھ جائے تو دوسرا کوٹ لگائیں  . یہ بھی سوکھ جائے تو نیل مارکر کی مدد سے  ہارٹ بیٹ بنانے کا آغاز کریں .  ہارٹ بیٹ کا ڈیزائن بنانااتنا مشکل نہیں  . آپ ایک یا دو بار پریکٹس کے بعد ناخن پر یہ ڈیزائن بناسکتی ہیں .  ناخن کے کنارے سے ہارٹ بیٹ ڈیزائن کی ابتدا ہوگی  اور اسے انگریزی لفظ  ڈبلیوکی طرح درمیان سے جوڑ دیا جائے گا . نیل آرٹ ڈیزائن کرتے ہوئے جلد بازی سے کام نہ لیں  . ایک ناخن پر ڈیزائن خشک ہو جائے تو  دوسرے ناخن پر ڈیزائننگ شروع کریں .  اور جب تمام ناخن مکمل ہو جائیں تو ان پر نیل شائنر لگا لیں  اس طرح نیل آرٹ محفوظ ہو جائے گا .
 

شیئر:

متعلقہ خبریں