Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی ایئرپورٹ پر روزانہ 2200مسافروں کو طبی امدادفراہم کی جاتی ہے

دبئی: دبئی ایئرپورٹ پر روزانہ 2200مسافروں کو طبی امداد دی جاتی ہے۔ہنگامی حالات میں صرف 4منٹ کے اندر طبی ٹیم مریض تک پہنچ جاتی ہے۔ ایئرپورٹ میں طبی خدمات پر مامور ادارے کے سربراہ خلیفہ حسن بن داری نے الامارات الیوم کو بتایا کہ مسافروں کو طبی سہولتیں فراہم کرنے کے لئے ادارے نے انتہائی نئے طریقے اختیار کررکھے ہیں۔ کال سینٹر پر رابطہ کرنے کے بعد ریکارڈ وقت میں طبی عملہ مریض تک پہنچ جاتاہے۔اس مقصد کے لئے طبی عملے کو جدید سائیکل فراہم کی گئی ہے جو ضرورت کے وقت بجلی پر بھی چلتی ہے۔ 2017ءکے دوران کم وبیش 88ملین مسافرو ں کو طبی امداد فراہم کی گئی تھی۔
 

شیئر: