Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی: آن لائن تجارت کے 1390لائسنس جاری

دبئی: دبئی میں آن لائن تجارت کے 1390لائسنس جاری ہوئے جن میں سے 60فیصد خواتین نے حاصل کئے۔ گزشتہ سال سے لے کر اگست2018تک جاری ہونے والے آن لائن تجارت کے لائسنسوں میں سے اماراتی شہریوں کا حصہ 1284رہا جبکہ دوسرے نمبر پر سعودی شہری رہے ۔امارات میں آن لائن تجارت کرنے کا لائسنس حاصل کرنے والوں میں سر فہرست بحرینی، عمانی اور کویتی بھی شامل ہیں۔ آن لائن تجارت کا لائسنس حاصل کرنے سے امارات میں انٹر نیٹ اور سوشل میڈیا کے ذریعہ تجارت کی جاسکتی ہے۔
  • امارات کی تازہ ترین خبریں واٹس ایپ پر وصول کریں
 

شیئر: