فریدآباد۔۔۔۔’’کون بنے گا کروڑ پتی ‘‘پروگرام میں شریک دیویندر سنگھ نے سیکٹر 28کے میٹرو اسٹیشن پر گاڑی میں ’’آپ کی رسوئی‘‘قائم کررکھا ہے ۔ وہ لوگوں کوصرف 5روپے میں بھر پیٹ کھانا پیش کرتے ہیں۔20ستمبر کو ’’کون بنے گا کروڑ پتی‘‘پروگرام میں 6لاکھ 40ہزار روپے جیتنے والے سیکٹر 28کے رہنے والے کمپیوٹر انجینیئر سردار دیویندر سنگھ گڑگاؤں کی کمپنی میں بطور سینیئر منیجر ’’آپ کی رسوئی‘‘قائم کرکے ذرائع ابلاغ میں مشہورہوچکے ہیں۔دیویندر نے جب اس انوکھے کچن کے بارے میں ممتاز اداکار امیتابھ بچن کو بتایا تو وہ بیحد متاثر ہوئے۔دیویندرنے بتایاکہ وہ بزرگوں اورناداروں کی خدمت کرکے خوشی محسوس کرتے ہیں۔دیویندر کے مطابق انکے خاندان کے افرادجمعہ کی رات کھانا تیار کرتے ہیں پھرہفتے (سنیچر) کی صبح 5روپے میں ’’آپ کی رسوئی‘‘کے بینر تلے شہر کے کسی بھی علاقے میں نکل جاتے ہیں۔کچن میںوہ صرف 5روپے میں2 قسم کی سبزیاں4روٹی اور چاول پیش کرتے ہیں۔اگر کسی کے پاس پیسے نہ ہوں تب بھی انہیں کھانا پیٹ بھر کھلاتے ہیں۔دیویندر نے بتایا کہ مستقبل میں ایک دن کے بجائے پورے ہفتے بھوکوں کو کھانا کھلانے کا پروگرام ہے۔
مزید پڑھیں:- - - - -ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں ریکارڈ کمی
ہندوستان کی تازہ ترین خبروں کے لئے ’’اردونیوز انڈیا‘‘ گروپ جوائن کریں