Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کالا باغ ڈیم پختونوں کی تباہی کا منصوبہ ہے‘ اسفندیار

پشاور:  اے این پی کے رہنما اسفند یار ولی نے کہا ہے کہ کالا باغ ڈیم پختونوں کی تباہی کا منصوبہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ متنازع ڈیم کسی قیمت نہیں بننے دیں گے اور نہ ہی اٹھارہویں ترمیم میں مزید ترامیم ہونے دیں گے۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسفند یار ولی نے کہا کہ نواز شریف پر پابندی جبکہ جہانگیر ترین سرکاری اجلاسوں میں کھلے عام شریک ہو رہے ہیں۔ عوام پر ٹیکسوں اور مہنگائی کا بوجھ لاد دیا گیا ہے۔ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام نے تحریک انصاف کی تبدیلی دیکھ لی ہے۔ واضح رہے کہ وہ گزشتہ روز باچا خان مرکز پشاور میں پارٹی کے مرکزی کونسل اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کررہے تھے۔
مزید پڑھیں:- - - - -اسلام آباد سے جدہ ہیروئن اسمگلنگ کی کوشش ناکام

شیئر: