برہم صالح عراق کے نئے صدر منتخب
بغداد... عراقی پارلیمنٹ نے کردستانی پارٹی الاتحاد الوطنی کے امیدوار برہم احمد صالح کو عراق کا صدر منتخب کرلیا۔نئے عراقی صدر نے اسلامی سپریم کونسل کے سابق رہنما عادل عبدالھادی کو ملک کا نیا وزیراعظم نامزد کردیا۔ برہم صالح کو 219 ووٹ ملے ۔ان کے حریف کو صرف 22ووٹ مل سکے۔ کردستانی لیبر پارٹی کے سربراہ مسعود بارزانی نے صدارتی انتخاب کے طریقہ کار کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ جو کچھ ہوا وہ صدر کے انتخاب میں رائج روایات کے سراسر منافی تھا۔