Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شام میں ’داعش‘ کے خلاف جنگ جاری

پیرس۔۔۔امریکی وزیردفاع جیمز میٹس نے کہا ہے کہ شام میں ’داعش‘ کے خلاف جنگ بدستور جاری ہے۔فرانس کے دورے کے دوران پیرس میں اپنے فرانسیسی ہم منصب کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں جیمز میٹس نے کہا کہ ہم شام میں ’داعش‘ کو دوبارہ منظم ہونے سے روکنے کے لیے تربیت یافتہ فورس تشکیل دیں گے۔انہوں نے انکشاف کیا کہ شام میں امریکی سفارتی عملے میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔ایک سوال کے جواب میں جیمز میٹس نے کہا کہ ’نیٹو‘ کے حوالے سے امریکا اپنے وعدوں کی پابندی کرے گا۔
 

شیئر: