Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صدر ٹرمپ کی ہند پر تنقید

واشنگٹن۔۔۔ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی مصنوعات پر ٹیکس میں اضافے کے معاملہ پر ہندکو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ حالیہ دنوں میں یہ دوسری مرتبہ ہے جب امریکی صدر نے بھارت پر مبینہ طور پر زیادہ درآمدی ٹیکس لگانے کا الزام لگایا ہے۔ٹرمپ نے یہ ہندپر یہ الزام میکسیکو اور کینیڈا کے ساتھ نئے تجارتی معاہدہ کا اعلان کے لئے وائٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس کے دوران الزام عائد کیا ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی موٹر سائیکل ہارلے ڈیوڈسن کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اس موٹر سائیکل پر 100 فیصد کی شرح سے درآمدی ٹیکسلگائے جانے کے سلسلہ میں وزیر اعظم نریندر مودی سے بھی بات چیت کی ہے ،،مودی نے اس موٹر سائیکل پر ٹیکس کی شرح کم کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔ٹرمپ نے کہا کہ  ہندنے امریکی موٹر سائیکلوں پر ٹیکس کی شرح کم کی ہے تاہم وہ نا کافی ہے۔

شیئر: