غزہ۔۔۔اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے نے نوکریوں میں کمی کے پیشِ نظر غزہ کی محصور پٹی میں پیدا ہونے والی سیکیورٹی صورتحال کی بنا پر اپنے غیر ملکی عملے کے ملازمین کو واپس بلانے کا اعلان کردیا۔اقوامِ متحدہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ ادارے نے غزہ میں پے درپے رونما ہونے والے مختلف سیکیورٹی واقعات، جس سے اس کے ملازمین متاثر ہوئے، کی بنا پر عارضی بنیادوں پر اپنے غیر ملکی عملے کو واپس بلانے کا فیصلہ کیا۔خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اس اعلان کے بعد عملے کے 10 اراکین سرحد پار کر کے اسرائیل میں داخل ہوگئے۔اس بارے میں سرحد پر نقل و حمل کی نگرانی کرنے والے اسرائیلی وزارت دفاع نے کہا کہ ہم غزہ میں کام کرنے والے اقوامِ متحدہ کی ایجنسی یونائیڈ نیشنز ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (یو این آر ڈبلیو اے) کے متعدد ملازمین کو غزہ کی پٹی سے نکال کر اسرائیل بھیجا۔