باحہ کے مندق مقام پر لیڈی کلاﺅڈز سیاحتی مرکز
باحہ... گورنر باحہ شہزادہ ڈاکٹر حسام بن سعود بن عبدالعزیز نے المندق کمشنری کی الخلب تفریح گاہ میں لیڈی کلاﺅڈز ہوٹل کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ اس پر 12ملین ریال لاگت آئیگی۔ تفصیلات کے مطابق یہ الخلب تفریح گاہ کے بالائی مقام پر 29ہزار مربع میٹر کے رقبے میں تعمیر کیا جائیگا۔ ہوٹل کے اطراف قدرتی جنگل بھی ہوگا۔ یہ مختلف رقبوں والے 28ہوٹل یونٹ پر مشتمل ہوگا۔ ہر یونٹ کے ماتحت پارک ہوگا۔ اسکے اندر تیراکی کا خصوصی انتظام بھی ہوگا۔ ہوٹل کایک یونٹ سیاحتی شرائط پر معذوروں کیلئے مختص ہوگا۔ مارکیٹ، خارجی ریستوران، عظیم الشان کافی ہاﺅس ، فیملی مجلس ہال، اسپورٹس کلب سمیت جملہ عصری سہولیات مہیا ہونگی۔