Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فیس نہ دینے پر سرٹیفکیٹ سے محروم

جدہ ...وزارت تعلیم کے ترجمان حمود صقیران نے بتایا ہے کہ یہاں نجی اسکول کے عرب پرنسپل نے ثانوی کلاس کے ایک طالب علم کا سرٹیفکیٹ فیس نہ دینے کی وجہ سے روک لیا۔ ترجمان کا کہناہے کہ یہ کارروائی قانون کے عین مطابق ہے۔ طالب علم نے شکوہ کیا تھاکہ اس نے آخری ٹرم کی فیس ادا نہیں کی تھی جس پر ثانونی اسکول کے غیر ملکی عرب پرنسپل نے اسکا سرٹیفکیٹ روک لیا۔ طالب علم صالح علی کا کہناہے کہ اس نے اپنے والدین کی مدد سے پرنسپل کو ہر طرح سے قائل کرنے کی کوشش کی لیکن اس نے سنی ان سنی کردی۔ اسکا کہناہے کہ فیس ادا کئے بغیر سرٹیفکیٹ نہیں دیا جائیگا۔ مجموعی فیس 18ہزار ریال ہے۔ 50فیصد کے قریب مطلوبہ فیس فوری ادا کرنے اور باقی ماندہ قسطو ںمیں دینے کی پیشکش بھی ٹھکرا دی گئی۔ قانونی مشیر عبدالکریم قاضی کا کہناہے کہ نجی اسکول کا مذکورہ اقدام قانونی اعتبار سے ناقابل قبول ہے۔ طالب علم اسکے خلاف استغاثہ دائر کرسکتا ہے۔
 

شیئر: