سڑکوں اور پٹرول اسٹیشنوں کی نگرانی کیلئے سی سی کیمرے
طائف ...وزارت نقل و حمل نے تمام سڑکوں، پٹرول اسٹیشنوں اورنقل و حمل کے جملہ وسائل میں سی سی کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ وزارت چاہتی ہے کہ اسکے ماتحت تمام ادارے جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے امن و امان کی صورتحال کو زیادہ سے زیادہ یقینی بنائیں۔ ایسی تمام بسیں اور سفر کے جملہ وسائل جن میں اب تک کیمرے نہیں ہیں ان میں کیمرے لگائے جائیں گے۔ آئندہ مملکت میں تعمیر کئے جانے والے تمام راستوں یا زیر تعمیر سڑکوں پر بھی کیمروں کی تنصیب کو لازمی قرار دیدیا گیا۔ سڑکوں پر کیمرے نصب کرنے کیلئے ہنگامی منصوبہ تیار کرلیا گیا۔