Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روس کی شام کو ’ایس 300‘ دفاعی نظام کی فراہمی مکمل

ماسکو۔۔۔روسی وزیر دفاع سیرگی شویگو نے کہا ہے کہ صدر ولادی میر پوٹن نے شام کو ’ایس 300‘ دفاعی نظام کی فراہمی مکمل کرنے کی توثیق کی ہے۔ زمین سے فضاء میں مار کرنے والے میزائلوں پر مشتمل ’ایس 300‘ دفاعی شیلڈ کی بیٹریاں شام کو پہنچا دی گئی ہیں۔ شویگو کاکہنا تھا کہ شام کو دفاعی نظام کی ترسیل مکمل کردی گئی ہے جس کے بعد شام کا فضائی دفاعی نظام پہلے کی نسبت زیادہ مضبوط اور مستحکم ہو گیا ہے۔ 

شیئر: