سوئمنگ پول والے اسکول بند کرنے کا انتباہ
جمعرات 4 اکتوبر 2018 3:00
طائف .....وزارت تعلیم نے انتباہ دیا ہے کہ جس اسکول میں بھی سوئمنگ پول ہوگا اور وہاں امن و سلامتی کے مقررہ انتظامات نہیں ہونگے اسے فوراً سربمہر کردیا جائیگا۔ طلباءو طالبات کی سلامتی سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔ تمام سرکاری ، نجی اور غیر ملکی اسکولوں کو انتباہ دیا گیا ہے کہ وہ پہلی فرصت میں اپنے یہاں امن و سلامتی کے انتظامات کرلیں۔ اگر انکے یہاں سوئمنگ پول ہے تو سلامتی تدابیر فوری اختیار کریں ورنہ اسکول بند کردیا جائیگا۔