حنیف عباسی واپس کوٹ لکھپت جیل منتقل
جمعرات 4 اکتوبر 2018 3:00
لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف ڈار کو اٹک جیل سے کوٹ لکھپت جیل منتقل کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایفیڈرین کیس میں سزا یافتہ ن لیگی رہنما کی کوٹ لکھپت جیل منتقلی کے حوالے سے پنجاب کے آئی جی جیل خانہ جات شاہد بیگ نے بھی تصدیق کردی ہے۔
آئی جی جیل خانہ جات کا کہنا تھا کہ حنیف عباسی کو دوران قید دل کی تکلیف ہوئی جس پر انہیں اسپتال لے جایا گیا۔ ان کی طبیعت تاحال ٹھیک نہیں اور اٹک میں کوئی بڑا اسپتال نہیں ہے جس کی وجہ سے انہیں لاہور منتقل کیا گیا ہے۔