ن لیگ اور پیپلزپارٹی تحریک انصاف کیخلاف متحد
جمعرات 4 اکتوبر 2018 3:00
اسلام آباد.. پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن نے تحریک انصاف کو ٹف ٹائم دینے کیلئے ضمنی انتخابات مل کر لڑنے پر اتفاق کر لیا۔ مشترکہ امیدوار لائے جائیں گے۔ مسلم لیگ ن کے وفد نے پیپلزپارٹی کے رہنماوں سے اسلام آباد میں ملاقات کی ۔ضمنی انتخابات کے حوالے سے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔میڈیا کو جاری بیان میں پیپلزپارٹی کے رہنما نیئر بخاری نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن ضمنی انتخابات مل کر لڑیں گی۔انتخابی مہم میں بھی ایک دوسرے کا ساتھ دیا جائے گا۔تمام حلقوں میں مشترکہ امیدوار لائے جائیںگے۔ مشترکہ امیدواروں کی حمایت کی جائے گی۔اسلام آباد کے ضمنی انتخاب میں پیپلزپارٹی، مسلم لیگ ن کی حما یت کرے گی۔ پنجاب میں پیپلزپارٹی، (ن) لیگ کے امیدواروں کی حمایت کرے گی ۔سندھ میں (ن) لیگ پیپلزپارٹی کے امیدواروں کو سپورٹ کرے گی۔