Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بچوں نے پالتو کتے کو ہلاک کرنے کی کوشش کرنیوالے اژدھے کو مار بھگایا

لندن ....   3مقامی بچوں نے کمال بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے پالتو کتے کے گرد لپٹ کر اسے ہلاک کرنے کی کوشش کرنے والے اژدھا نما جانور ’’بوا‘‘ کو آخر کار مار بھگایا او رکتے کی جان بچالی۔ لوگوںکا کہناہے کہ یہ بوا بہادری دکھانے والے تینوں بچوں کے قد سے کہیں بڑا تھا اور کتے کو اس نے  اتنی سختی سے جکڑا ہوا تھا کہ بظاہر اسکے چھوٹنے کی کوئی صورت نظر نہیں آرہی تھی۔مگر ایسی صورت میں بھی ان بچوں نے جرأت اور بہادری کا جو مظاہرہ کیا اسکی وجہ سے نہ صرف کتے کی جان بچی بلکہ جاری ہونے والی وڈیو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی ہے۔ وڈیو سے صاف پتہ چلتا ہے کہ بڑا لڑکا ایک سریئے کی مدد سے اژدھے پر حملہ کرنے کی کوشش کرتا ہے اور اسکی پوری کوشش ہے کہ اژدھے کے سر کو دبا کر زمین تک لیجائے مگر دوسرے لڑکے ا سے چھوٹے موٹے ڈنڈوں اور لاٹھیوں سے مارتے رہے۔ پے درپے ڈنڈوں کی چوٹ سہتے ہوئے اژدھا بھی نیم جان سا ہوگیا اور کتے پر اسکی گرفت ڈھیلی پڑ گئی اور کتے کی جان بچ گئی۔ جان بچ جانے کے بعد کتا بیحد غور سے اپنی تینوں محسنوں کو دیکھتارہا اور اس کے چہرے سے ایسا لگ رہا تھا کہ آخر انسان کے بچوں کو ایک کتے سے اتنی محبت کیونکر ہوگئی اور یہ لوگ اژدھے کوکیوں مار رہے ہیں۔  وڈیو میں نظر آتا ہے کہ سانپ کی گرفت سے کتے کو آزاد کرانے کیلئے ان بچوں نے اچھی خاصی حکمت عملی کا مظاہرہ کیا ۔ کبھی وہ سانپ پر ایک جانب سے حملہ کرتے تو کبھی دوسری جانب سے تاکہ کہیں نہ کہیں  اژدھے کیلئے چوٹ ناقابل برداشت ہوسکے۔لڑائی کے  اختتام پر بڑا لڑکا کتے کے گرد لپٹنے والے اژدھا کا سر پکڑ کر کہیں کنارے پھینکنے کیلئے جاتا نظر آیا اب یہ پتہ نہیں چل سکا کہ اژدھا زندہ رہا یا مر گیا۔اب تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ  یہ وڈیو کس جگہ کی ہے اور کہاں سے اتاری گئی ہے مگر اسکی مقبولیت رکنے کا نام نہیں لے رہی۔
مزید پڑھیں:- - - -بچی کی موت کے بعد دوسرے بچوں کیلئے الرجی سے محفوظ رہنے والا مکان تیار

شیئر: