سانتا مارتا ، کولمبیا .... یہاں اپنے شوہر کو دھوکہ دینے کی کوشش کرنے والی خاتون عین موقع پر پکڑی گئی۔ اسے اور اسکے دوست کو ایک ٹیکسی سے کہیں جانے کیلئے ضرورت تھی۔انہوں نے اوبر والوں کو کال کرکے ٹیکسی طلب کی تھی مگر خاتون کی بدقسمتی تھی کہ جو اوبر انہیں لینے پہنچی اسے خاتون کا شوہر ڈرائیو کررہا تھا۔ کہا جاتا ہے کہ ان دونوں نے اس بات کی بیحد احتیاط کررکھی تھی کہ اوبر لیکر جو بھی آئے وہ بالکل اجنبی ہو۔ ان دونوں کو نہ پہچانتا ہو مگر پہچان تو الگ رہی وہ ڈرائیور بے وفائی کرنے والی خاتون کا شوہر نکلا۔ دھوکے باز خاتون کا نام یمی بتایا گیا ہے جبکہ اسکے دوست کو پولیس نے جیسس بیریوس کے نام سے پہچانا ہے۔ بکنگ کے وقت اس جوڑے نے اوبر ایپ پر کمپنی کی طرف سے بھیجے جانے والے ڈرائیور کی تصویر بھی دیکھی تھی اور جلد بازی میں جس شخص کا انتخاب کیا وہ اسکا شوہر نکلا۔ شوہر کے سامنے حقیقت کھلنے پر خاتون حواس باختہ نظرآئی۔ عینی شاہدین نے مقامی اخبار کو بتایا کہ شوہر پر نظر پڑتے ہی یہ خاتون اپنے دوست کیساتھ بھاگ کھڑی ہوئی۔