Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کچن کارنر‎

پالک ، میتھی اور سرسوں کے ساگ کا کسیلا پن دور کرنے کے لیے ساگ کو دھونے کے بعد  آدھے گھنٹے کے لیے ہلدی ملے پانی میں بھگو دیں  . کسیلاپن یا کڑواہٹ دور ہوجائے گی . 
کیک میں سے انڈوں کی بو دور کرنے کے لیے  اگر کیک بنانے سے پہلے  اس کے آمیزے میں ایک بڑا چمچ  شہد ملا دیا جائے تو  بو دور ہوجائے گی . 
مچھلی ، ساگ ، مولی یا مونگرے وغیرہ  ایسی ڈشز بناتے وقت  سارے گھر میں ناگوار سی بو پھیل جاتی ہے .  لہذا جب بھی ایسے کھانے بنائیں  تو چولھے کے قریب موم بتی جلا کر رکھ لیں .  اور اگرمچھلی فرائی کرتے وقت  تیل یا گھی میں ایک چٹکی اجوائن ڈال دیں  تو بھی بو نہیں پھیلےگی . 
بادام اور پستے وغیرہ  اگر زیادہ دن رکھنے ہوں تو  پیکٹس میں دو تین لونگ ڈال دیں  اس طرح خشک میوہ جات کیڑا لگنے سے محفوظ رہیں گے . 
صحیح بنی ہوئی یخنی کی پہچان  یہ ہے  کہ جب  وہ ٹھنڈی ہو جائے  تو ہلکی ہلکی جمنا شروع ہو جاتی ہے . 

شیئر: