Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ثابت مسالے کا گوشت بنانے کی ترکیب‎

اجزاء:
گوشت آدھا کلو
دہی ایک پائو(پھینٹی ہوئی)
 پیاز آدھا کلو(باریک کاٹ لیں)
 ثابت گرم مسالا دو چائے کے چمچ
 ادرک، لہسن کا پیسٹ ایک چائے کا چمچ
 ثابت سُرخ مرچ بارہ عدد
ہری مرچیں چھے عدد
 نمک حسبِ ذائقہ 
تیل
ترکیب: دہی میں پیاز، نمک، مرچ اور گرم مسالا مکس کرکے، اس میں تیل اور گوشت ڈال دیں اور ایک گھنٹے تک میری نیشن کے لیے رکھ دیں۔ پھر ایک پتیلی میں گوشت بمع آمیزہ ڈال کر ہلکی آنچ پر پکانے کے لیے رکھ دیں۔ پانی ڈالنے کی ضرورت نہیں۔ دہی کا پانی خشک ہونے پر صرف اتنا بھونیں کہ تیل علیٰحدہ ہوجائے، مگررنگ تبدیل نہ ہو۔ جب تیار ہوجائے، تو اوپر سے ہرا دھنیا چھڑک دیں . 
 

شیئر: