Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسحاق ڈار کے لگائے گئے تمام افسران برطرف

اسلام آباد...وفاقی وزیر اطلاعات فوادچوہدری نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں ان تمام اعلی افسران اور اداروں کے سربراہوں کو برطرف کردیا گیا جنہیں اسحق ڈار نے تعینات کیا تھا۔ نیشنل بینک آف پاکستان کے چیئرمین سعید احمد، فرسٹ وومن بینک کی صدر طاہرہ رضا، زرعی ترقیاتی بینک کے صدر اور سی ای او سید طلعت محمود، ایس ایم ای بینک کے صدر احسان الحق خان کو عہدوں سے ہٹایا گیا ۔جن ریگولیٹرز کو ان کے عہدوں سے ہٹایا گیا ان میں ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد، ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک شمس الحسن، مسابقتی کمیشن پاکستان کی چیئرپرسن ایم ایس وادیا خلیل، مسابقتی کمیشن پاکستان کے رکن ڈاکٹر محمد سلیم اور شہزاد اکبر شامل ہیں۔ وفاقی حکومت نے غیر قانونی طریقے سے سرکاری افسران کو تعینات کرنے کا اختیار سابق وزیرِ خزانہ اسحق ڈار کو دیا تھا۔
 

شیئر: