نجی اور غیر ملکی اسکولوں میں سعودیوں کیلئے39ہزارملازمتیں
طائف ۔۔۔۔باخبرذرائع نے واضح کیا ہے کہ نجی اور غیر ملکی اسکولوں میں39ہزار ملاز متیں سعودی شہریوں کو حاصل ہونگی۔ اس کا امکان سعودی وزیر تعلیم کی جانب سے نجی اور غیر ملکی اسکولوں کی ملازمتوں کی سعودائزیشن کے فیصلے کے تناظر میں پیدا ہوا ہے۔ المدینہ اخبار کے مطابق نجی اور غیر ملکی اسکولوں میں 39400غیر ملکی اساتذہ، استانیاں اور دفتری کارکن ملازمتیں کررہے ہیں۔ مملکت کے مختلف علاقوں میں 6300نجی اور غیر ملکی اسکول ہیں ،سال رواں کے پہلے ٹرم کے اختتام پر سعودائزیشن کی کارروائی منطقی انجام کو پہنچنے لگے گی۔