دن میں اسکول رات میں ملازمت
ریاض۔۔۔۔سعودی نوجوان ’’ہادی آل زایف‘‘دن بھر پڑھائی میں مصروف رہتا ہے اور شام کے وقت مختلف کام کرکے کم آمدنی والے ہموطنوں کی مدد کررہا ہے۔ ہادی کا تعلق نجران سے ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ مجھے غریبوں کی مدد کرکے بہت اچھا لگتا ہے۔ بسا اوقات تجارتی اداروں کے تعاون سے بنیادی ضرورت کی چیزیں جمع کرکے ناداروں میں تقسیم کردیتا ہوں۔ میں رات کے وقت پلمبر کا کام انجام دیتا ہوں۔ یہ کام رضاکارانہ بنیادوں پر کررہا ہوں۔ہادی کا کہنا ہے کہ انبیائے کرام علیہم السلام ہمارے لئے نمونہ ہیں۔ وہ بڑھئی اور لوہار کے کام کرنے میں کوئی عار محسوس نہیں کرتے تھے۔