باب کعبہ کا پشتہ نہیں ہٹایا گیا، حرم انتظامیہ
مکہ مکرمہ۔۔۔۔حرمین شریفین انتظامیہ کے ترجمان احمد المنصوری نے واضح کیا کہ باب کعبہ کے نیچے شاذروان پشتہ ہٹانے کی اطلاع درست نہیں۔ یہ وضاحت سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اُس وڈیو کلپ کے جواب میں جاری کی گئی جس میں دکھایا گیا کہ ’’ملتزم‘‘کے پاس کھڑے ہوکر دعائیں کرنیوالوں کی آسانی کیلئے خانہ کعبہ کے نیچے موجود پشتہ ہٹا دیا گیا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ مطاف کے فرش کا سنگ مر مر تبدیل کیا گیا ہے۔ پشتہ نہیں ہٹایا گیا۔پشتہ ہٹانے سے متعلق سوشل میڈیا کی اطلاع درست نہیں۔