Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حکومت نے بیرون ملک پاکستانیوں کی بھی آخر سن لی

سرمایہ کاری کیلئے آنے والوں کو سرخ فیتے کی نذر نہ ہونے دیا جائے
کراچی(صلاح الدین حیدر ۔ بیورو چیف) بیرون ملک رہائش پذیر پاکستانیوں پر بالآخر سن ہی  لی گئی۔تحریک انصاف کی نئی حکومت نے ان کے بارے میں ایک پلان تیار کرنا شروع کردیا ہے جس کے تحت یہ افراد اپنے ملک میں کاروبار شروع کرسکیں گے۔ایک اندازے کے تحت تقریباً45لاکھ سے زیادہ پاکستانی مختلف ممالک میں کئی دھائیوں سے رہائش پذیر ہیں، ان میں سے 26لاکھ،  صرف سعودی عرب میں مقیم ہیں، متحدہ عرب امارات ،اومان،قطر، بحرین، امریکہ،انگلینڈ، جرمنی، ناروے، کینیڈا وغیرہ میں خاص طور پر ان کی بڑی تعداد ایک عرصے سے رہائش پذیر ہے، بلکہ بہت سوںنے تو امریکہ، کینیڈا اور یورپی ملکوں کی شہریت تک حاصل کرلی ہیں، جائیدادیں بنا لی ہیں، اچھے خاصے امیر طبقوں میں ان کاشمار ہوتاہے۔ ان میں بڑی بھاری تعداد متمول لوگ جو امریکہ اور یورپ میں کاروبار کررہے ہیں،اپنے ہی ملک میں سرمایہ لگانے کے خواہش مند ہیں، لیکن رشوت سے گھبرا کر واپس چلے جاتے ہیں۔ اب وزیر اعظم عمران خان نے  رشوت ستانی کے خلاف مہم چلائی ہوئی ہے، دوسری طرف سپریم کورٹ کے چیف جسٹس اور ان کے رفقاء کار بھی اس بات کا بیڑا اٹھائے ہوئے  دکھائی دیتے ہیں کہ دہری شخصیت رکھنے والوں کو وطن عزیز واپس لا کر ان کے تجربات ، اور سرمائے سے فائدہ اٹھایا جاسکے، حکومت کوشش کررہی ہے کہ ان پاکستانیوں جو  عرف عام میں اوورسیز پاکستانی کہلاتے ہیں، واپسی پر زمین سستے داموں ، بجلی، گیس، پانی، آسانی سے مہیا کیا جائے تاکہ انہیں کسی مشکل کا سامنا نا کرنا پڑے ۔  سپریم کورٹ کے جسٹس بندیال ان تمام پاکستانیوں کو خاص طور پر سہولیات دینے پر بے چین نظر آتے ہیں۔تاکہ یہاں آکر وہ سرخ فیتے کی نذر نہ ہوجائیں، بلکہ ان کا خیر مقدم کریں تاکہ وہ اپنا سرمایہ ملک کی معیشت کو بہتر بنانے میںصرف کرسکیں۔ 
 
 
 

شیئر: