Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جاتی امرا کی دیوار کے پیسے بھی لینگے،فواد چوہدری

اسلام آباد...وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہاہے کہ اپوزیشن کا چیئر مین پبلک اکاونٹس کمیٹی کا مطالبہ درست نہیں ۔مشاہد اللہ کو علاج پر لگائے گئے ۔54 ہزار پونڈ واپس کرنا ہونگے۔پی آئی اے میں پروموشن کے حوالے سے بھی محکمانہ انکوائری کرائیں گے۔شہباز شریف نے 35کروڑ کا سر کاری جہاز استعمال کیا ۔پیسوں کی واپسی کےلئے نوٹسز جاری کئے جائیں گے۔جاتی امراءکی دیوارکے معاملے پر کارروائی شروع کررہے ہیں۔دیوار بنانے کے سرکاری اخراجات بھی واپس لیں گے۔کرپشن کا خاتمہ، بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ اور تاجر کو سہولت ہماری پالیسی ہے۔ جمعہ کو پریس کانفرنس کے دوران وزیر اطلاعات نے کہاکہ دارالحکومت اسلام آباد میں ساڑھے چار ہزار کنال جگہ واگزار کروائی جا چکی۔وزیر اعظم نے حکم دیا ہے کہ غریب کی جھونپڑی نہیں گرانی ۔ایک اور سوا ل پر انہوں نے کہاکہ احتساب کے بغیر ملک آگے نہیں چل سکتا۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ حکومت کا کام کاروباری افراد کے لئے آسانیاں پیدا کرنا ہے۔حکومت کاروی باری افراد کےلئے حائل رکاوٹیں دور کریگی ۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ ٹیکس ریٹرن جمع نہ کرانے والے 157 افرا د کو نوٹس جاری کئے ہیں ۔

شیئر: